حیدرآباد ۔13نومبر(اعتماد نیوز) آج ریاستی اسمبلی راشن کارڈس کے مسئلہ پر
گونج اٹھا۔ اپوزیشن پارٹیوں نے اس مسئلہ پر حکومت پر شدید تنقید کی۔ چنانچہ
اپوزیشن پارٹیوں نے الزام لگایا کہ راشن کارڈس کے مسئلہ پر عوام حکومت کے
جانب سے مرتب کردہ اصول و ضوابط سے پریشان ہے۔ جبکہ اس کے اجرا اور مستحق
افراد کی جانچ کے لئے خانگی افراد حصہ لے رہے ہیں ۔ اور وہ عوام سے فی
راشن کارڈ کو جاری کرنے کے لئے 100-200روپئے وصول کر
رہے ہیں۔ تاہم دوسری
جانب ریاستی وزیر فینانس ای راجیندر نے واضح کیا کہ حکومت تمام مستحق افراد
تک راشن کارڈ فراہم کرکے رہیگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تا حال پرانے راشن
کارڈ کو منسوخ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اپوزیشن پارٹیاں غیر
ضروری طور پر اس معاملہ کو بڑا کر رہی ہیں۔ جبکہ ریاستی وزیر کے اس بیان پر
اپوزیشن پارٹیوں نے بطور احتجاج اجلاس کا بائیکاٹ کیا ۔ جن میں سے
کانگریس ‘ سی پی ایم اور بی جے پی شامل تھے۔